Quest code (1031)
Quest code (1031)
السلام و علیکم…
سوال : ایک مسجد میں نکاح کی تقریب جاری تھی. اس تقریب والوں سے میں بالکل نا آشنا ہوں اور نا ہی مجھے کسی نے اس تقریب میں مدعو کیا ہے….
میں اپنی حاجت پوری کرنے کے مقصد سے اسی مسجد میں اتفاقاً ایسے وقت پہنچا جب کہ تقریب نکاح مکمل ہونے کی خوشی میں تبرکات (آئسکریم) کی تقسیم جاری تھی…
میں اپنی حاجت پوری کرنے کے بعد جب مسجد سے نکلنے لگا تب تبرک تقسیم کرنے والوں نے مجھے بھی شریک محفل نکاح سمجھ کر تبرک پیش کر دیا اور میں نے بھی وہ تبرک قبول کر لیا اور کھا لیا…..
اب آپ مجھے جواب ارشاد فرمائیے کہ کیا وہ تبرک میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟؟؟؟؟
اگر جائز نہیں ہے تو اس کا کیا کفارہ ہوگا؟
فقط
آپ کی رہنمائی کے منتظر
فرزان احمد
مالیگاوں