Q 1207. Kya Islami behne apne huqooq aur Namoose e Shariat ki ke liye ehtejaaj karne raasto par nikle to kya ye jaiz hai?

Quest code (1207)

السلام علیکم و رحمتہ اللّه وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ کے بارے کہ
حکومت ہند کی طرف سے ہو رہی طلاق ثلاثہ کے حکم شرع میں مداخلت کے خلاف مسلم خواتین اپنے حقوق کے لئے ، احکام اسلام کے تحفظ کیلئے اگر مکمل پردے کے ساتھ بغیر کسی نعرہ بازی اور شور شرابہ کے ، اپنی آوازوں کو غیر محرم تک پہونچا ئے بغیر ، بالکل خاموشی کے ساتھ اور دیگر ضروری احکام شرع کی پابندی کرتی ہوئیں ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دینے کیلئے راستے پر اتر کر مورچہ نکالنا چاہیں تو کیا ایسی صورت میں خواتین اسلام کیلئے جائز ہوگا کہ وہ راستے پر اتر کر مورچہ نکالیں ؟

قرآن و حدیث کی روشنی میں۔ جواب دیں
نوازش ہوگی

Posted in Ask ARC Mufti.