Q 1009. Bissi mein paise jama karna kaisa hai?

Quest code (1009)

السلام علیکم !
بعد سلام کہ عرض ہے کہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام
سوال : زید نے ایک کمیٹی(بسی) لگائی ہوئی ہے لیکن ابھی زید کا نمبر کمیٹی میں کھولا نہیں ہےاور نا ہی اس کا نمبر طے ہے چونکہ کمیٹی میں ہر ہفتے قرعہ انداذی ہوتی ہے ۔مگر کمیٹی میں اتنی رقم ہو گی ہے کہ نصاب کے اوپر ہے لیکن یہ رقم ابھی کسی کے پاس نہِیں ہے جب ہفتے کو کمیٹی جمع ہوتی ہے جس شخص کا نمبر قرعہ میں آتا ہے اسے رقم دےدی جاتی ہے ۔
تو کیا زید پر قربانی فرض ہوگی جب کہ زید اتنا کماتا ہے کہ کمیٹی بہرنے کے بعد وہ با مشکل اپنا خرچ پورا کر پاتا ہے ۔اور ناہی زید کے پاس کوئی اور چیز ہے جس سے وہ نصاب میں آ تا ہو۔اسکے پاس فی الحال اتنی رقم بھی نہیں ہے کہ قربانی کر سکے۔
اگر قربانی واجب ہوگی تو کیا اسے قرض لینا چاہیے ؟
رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں!

Posted in Ask ARC Mufti.