Quest code (1436)
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں زید اپنے ماں باپ کی طرف سے نماز و روزہ کا فدیہ ادا کرنا چاہتا ہے عرض یہ کرنا ہے شرعی حیلہ کیا ہوتا ہے کس طرح کیا جائے گا شرعی حیلہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ زید کو یہ علم نہیں اس کے والدین پر کب تک کی نماز اور روزہ کی قضا باقی ہے اس صورت میں کس طرح فدیہ ادا کیا جائے گا اگر زندگی بھر کا فدیہ دیں تو یہ فدیہ لاکھوں اور کروڑوں میں ہورہا ہے زید کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ فدیہ ادا کر سکے زید اتنی استطاعت (طاقت) نہیں رکھتا کوئی صورت حال ارشاد فرمائیں کہ با آسانی فدیہ ادا کیا جا سکے
کیا اپنے والدین کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے ان کی روح کو اس کا ثواب ملے گا یا نہیں زید ہر سال اپنے والدین کے طرف سے ماہ رمضان المبارک میں صدقہ فطر دیتا ہے اور عید الضحی ‘ پر ان کی طرف سے قربانی بھی کرتا ہے اس کا یہ عمل درست ہے یا نہیں رہنمائی فرمائیں شکریہ جزاک اللہ خیرا
المستفتی انتخاب عارف صدیقی قادری امروہہ